دنیا بھر سے اکثر ایسی ویڈیوز سوشل میڈیا پر منظر عام پر آتی ہیں جنہیں دیکھ کر کبھی حیرانی تو کبھی خوشی محسوس کرتا ہے۔ جیسا کہ اب ایک خاتون ڈاکٹر کی وائرل ویڈیو نے لوگوں کی خاص توجہ سمیٹ لی ہے۔
ایک ڈاکٹر کسی بھی حالات کا شکار ہو ضرورت کے وقت اپنے مقدس پیشے سے منہ نہیں چرا سکتا. اب اس دلہن کو ہی لے لیں جس شادی کے لئے سج سنور رہی تھی لیکن ایمرجنسی میں مریض آنے کی وجہ سے اسپتال نے ڈاکٹر کو کال کی جس پر وہ دلہن کے لباس میں ہی اسپتال آگئی.دیکھیں
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھاری بھرکم سرخ لہنگے میں سجی سجائی دلہن ماتھے پر شکن لائے بغیر ہنستی مسکراتی مریضہ کا علاج کررہی ہے اور پھر دواؤں کا نسخہ بھی تجویز کرتی ہے۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا تیزی سے وائرل ہے اور لوگ ڈاکٹر دلہن کی اپنے پیشے سے لگن اور ذمہ داری کے احساس پر اسے خوب سراہ رہے ہیں۔