اب کوئی غیر قانونی سم استعمال نہ کرے کیونکہ ۔۔ اب نئی سم کتنے دن میں فعال ہوگی؟ پی ٹی اے کا اہم اقدام

image

پی ٹی اےنے غیرقانونی سم کارڈز کے اجراء کی روک تھام کیلئے اہم اقدامات کرتے ہوئے ڈپلیکیٹ سم کارڈ کی ایکٹویشن سے متعلق شرائط میں تبدیلی کردی ہے۔

نئے سم کارڈز کے اجراء سے متعلق نئے ایس او پیز 24 جنوری 2024 سے نافذ العمل ہوں گے،پی ٹی اے کے مطابق ڈپلیکیٹ سم کارڈ یا نمبر بھی 8 گھنٹے میں جاری ہو جائے گا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹیکی جانب سے نئی تبدیلیوں کے بعد اب دوسری نئی سم کے اجراء اور ایکٹویشن کیلئے 8 گھنٹے کے بجائے 7 دن درکار ہوں گے لیکن پہلی نئی سم کا اجراء اور فعالیت 8 گھنٹے میں ہو جائے گی۔

پی ٹی اے کے مطابق فیصلہ صارفین کی جانب سے ایک دن میں کئی کئی سمز کے اجراء اور جعلی انگوٹھوں کے نشانات کے استعمال کی روک تھام کیلئے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں اس وقت سم کارڈز بالکل مفت فراہم کئے جاتے ہیں جبکہ کمپنیاں اپنی سمز لوگوں تک پہنچانے کیلئے فری لانسز کی خدمات بھی حاصل کرتی ہیں جو جگہ جگہ لوگوں کو مفت سم فراہم کرتے ہیں۔

سم کارڈ کا اجرا نہایت آسان اور مفت ہوتے ملنے کی وجہ سے بیشتر لوگ غیر قانونی سمز کا استعمال بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں جنہیں روکنے کیلئے پی ٹی اے کی جانب سے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US