صرف پیاز سے پرانی کھانسی سے کیسے جان چھڑائیں؟ نزلہ اور کھانسی فوری دور کرنے والا جادوئی ٹانک

image

اگرچہ سردی میں وہ شدت تو نہیں رہی لیکن وائرل کی وجہ سے ہونے والا نزلہ اور کھانسی جان نہیں چھوڑ رہے. خاص طور پر کھانسی ایک بار لگ جائے تو اسے ختم کرنا بہت مشکل ہوجاتا ہے.

اس صورتحال میں مہنگی دواؤں کے بے جا استعمال سے اچھا ہے کہ گھریلو ٹوٹکے آزمائے جائیں کیونکہ یہ بے ضرر اور فائدہ مند ہوتے ہیں.

شہد کھانسی اور گلے کی تکالیف دور کرنے کے لئے بہترین ہے جبکہ پیاز میں پایا جانے والا کورسیٹن نزلے اور زکام کے اثرات کو کم کرتا ہے.

ایک پیالی میں 2 بڑا چمچ باریک پسا ہوا پیاز شامل کریں، اس میں 4 بڑے چمچ شہد ڈال کر مکس کریں اور کسی شیشی میں بھر کر محفوظ کرلیں. 6 سے 7 گھنٹے تک ایسے ہی چھوڑ دیں.

اب اس آمیزے کو دن میں 3 سے 4 بار وقفے وقفے سے ایک ایک چمچ استعمال کریں. صرف ایک دن کے استعمال سے ہی واضع فرق محسوس ہوگا.


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US