نئی زندگی کا موقع دیا اور ۔۔ دعا زہرہ نے کونسا کارنامہ انجام دے کر والد کا سر فخر سے کیسے بلند کردیا؟

image

دو سال قبل کراچی سے لاپتہ ہوکر پنجاب سے بازیاب ہونے والی دعا زہرہ نے اپنے والدین کے ساتھ نارمل زندگی شروع کردی، دعا زہرہ نے نئی زندگی کا موقع ملنے پر اسکول میں تمغہ جیت کر اپنے والدین کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

اپریل 2022 میں کراچی سے دعا زہرہ کے لاپتہ ہونے کی خبر سامنے آئی تھی۔والدین نے گمشدگی کی اطلاع دی تھی اور شکایت میں کہا گیا تھا کہ ’دعا‘ کراچی کے علاقے گولڈن ٹاؤن، شاہ فیصل ٹاؤن، کورنگی میں واقع اپنی رہائش گاہ سے لاپتہ ہوئیں۔

ابتدائی معلوماتی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ 14 سالہ لڑکی کو اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ گھر سے کچرا پھینکنے کے لیے نکلی تھی۔

جس کے بعد دعا کی تلاش شروع ہوئی تو وہ مئی میں پنجاب کے شہر بہاولنگر میں شادی شدہ حیثیت سے سامنے آئی، دعا شادی کے وقت 18 سال کی بھی نہیں تھیں۔ عدالتی احکامات پر دعا کو واپس والدین کے ساتھ رہنے کی اجازت ملی۔

دعا نے والدین کے گھر آنے کے بعد نارمل زندگی شروع کردی ہے، دعا کے والد مہدی علی کاظمی نے بیٹی کے بارے میں اپ ڈیٹ شیئر کی، جس میں بتایا کہ دعا نے اپنے اسکول کے پروجیکٹ کے لئے تمغہ جیتا اور اپنے والد پر فخر کیا۔

مہدی کاظمی نے دعا زہرہ کی اپنے میڈل کے ساتھ کچھ خوبصورت تصاویر شیئر کیں جس میں وہ تمغہ پہنے ہوئے ہے اور ایک تصویر میں وہ اپنا تمغہ ہاتھ میں پکڑ کر دکھا رہی ہیں اور ساتھ ہی فتح کا نشان بھی بنا رہی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US