آواز سنتے ہی کوے بھاگے آتے ہیں کیونکہ ۔۔ کووں سے باتیں کرنے والے پولیس اہلکار کی وائرل ویڈیو

image

جانوروں اور پرندوں سے پیار کرنا عام سی بات ہے، کچھ لوگ مختلف جانور اور پرندے پالنے کا شوق رکھتے ہیں لیکن کچھ لوگ اس سے بھی آگے نکل کر معصوم جانداروں سے بات کرنے کا شوق بھی رکھتے ہیں، ایسے ہی ایک پولیس اہلکار کی ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس کی آواز سن کر کوے بھاگے آتے ہیں۔

ویڈیو خوبصورت مشہور اداکار احسن خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر کی ہے، ویڈیو میں پولیس اہلکارکووں کو پکارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں تو پہلے صاف آسمان دِکھایا گیالیکن پولیس اہلکار کی جانب سے منہ سے آوازیں نکالنے پر کچھ ہی دیرمیں آسمان بڑی تعداد میں کووں سے بھر جاتا ہے۔

محسن نامی پولیس اہلکار نے بتایا کہ اسے کووں سے باتیں کرنے کا شوق ہےاور اس کی آواز پر کوے بھاگے آتے ہیں کیونکہ کوے میرے زبان کو سمجھتے ہیں، اس لئے میرے بلانے پر آجاتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے انسان اور پرندوں کے اس خوبصورت رشتے کو بہت سراہااوروائرل اس ویڈیو کو لاکھوں لوگوں نے پسند کیا ہے جبکہ بڑی تعداد میں ویڈیو کو شیئر بھی کیا جارہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US