اگر نئے منصوبے پر کام کرنے کا سوچ رہے ہیں تو فوراً ۔۔ فروری کا مہینہ کن 5 ستاروں کے لیے کامیاب رہے گا؟

image

فروری شروع ہوچکا ہے اور اس مہینے کے لیے بھی اجرامِ فلکیات کے ماہرین کی جانب سے چند اہم پیشگوئیاں کی گئی ہیں جو لوگوں کے لیے جاننا بہت اہم ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ 12 میں سے پانچ ستارے ایسے ہیں جن کے لیے یہ ماہ پیشے کے اعتبار سے کافی خوش قسمت ثابت ہونے والا ہے، تو آیئے دیکھتے ہیں کہ وہ 5 خوش قسمت ستارے کون سے ہوں گے۔

برج حمل

کامیابی کے لیے نئے مواقع ڈھونڈنے اور کچھ کرتے رہنے کی لگن میں رہنے والے برج حمل کے افراد کے لیے فروری 2024 کامیاب ترین ہوسکتا ہے۔

یہ افراد اگر کسی نئے منصوبے پر کام شروع کرنے کی خواہش رکھتے ہیں تو آگے بڑھیے، ستارے آپ کے حق میں ہیں۔

برج اسد

برج اسد کے لوگوں میں یہ خاصیت ہوتی ہے کہ وہ جہاں بھی جائیں مثبت سوچ اور وقت کے ساتھ جاتے ہیں اور اپنے ارد گرد ماحول کو بھی مثبت ہی بناتے ہیں۔

یہ ماہ ان افراد کے لیے بہترین ثابت ہونے والا ہے۔

برج میزان

ماہرین کے مطابق فروری میزان کے لیے خوش قسمت ثابت ہونے والا ہے، ان لوگوں میں مستحکم تعلقات بنانے کی صلاحیت ہوتی ہے جس کا انہیں خوب فائدہ ہوسکتا ہے۔

برج دلو

یہ مہینہ ہی دلو کا ہے، یہ ستارہ مسلسل جدت اور جدوجہد کا ہے، یہ افراد کبھی بھی رکنا نہیں چاہتے، یہ وقت ان کے لیے بالکل ٹھیک ہے جس میں یہ ہر چیلنج لے سکتے ہیں۔

برج قوس

برج قوس کے نوکری پیشہ یا کاروباری افراد بھی اس ماہ فائدے میں رہ سکتے ہیں کیونکہ ستارے یہی بتارہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US