کینو کے چھلکے سے دانتوں کے پان اور گٹکے کے دھبے کیسے ختم کریں؟ جانیں دانتوں کو فوری سفید کرنے والا سستا منجن بنانے کا طریقہ

image

کینو کے چھلکوں کو زیادہ سے زیادہ چہرے پر ملنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے مگر ان جادوئی چھلکوں کو حسن میں اضافے کے علاوہ طبی فوائد کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے. ایسا ہی ایک استعمال آج ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں جس کے بعد آپ کا ٹیتھ اسکیلنگ کا خرچہ بھی بچے گا اور آپ کے چہرے کی مسکراہٹ بھی سب سے نمایاں ہوگی. کیسے؟ آئیے جانتے ہیں

منجن کیسے بنائیں؟

کینو کے تازے چھلکوں کو چھاؤں میں رکھ کر سکھا لیں. یاد رکھیں کہ دھوپ میں نہیں سکھانا. اس کے بعد انھیں گرائنڈ کر کے پاؤڈر بنا لیں. دوسری طرف 2 تیز پتوں کو گرائنڈ کر لیں. ان دونوں پاؤڈرز کو چھان کر مکس کر لیں اور ان میں سرسوں کا تیل ڈال کر ملا لیں. لیجیے دانت چمکانے والا زبردست منجن تیار ہے.

استعمال کا طریقہ

اب اس منجن کو براہ راست توٹھ برش پر لگا کر دانت صاف کر لیں. اس کے بعد اپنے معمول کے توٹھ پیسٹ سے بھی دانت صاف کر لیں. کینو کے چھلکوں سے بنے منجن سے دانتوں سے پان گٹکے کے سخت سے سخت دھبے بھی صاف ہوجائیں گے.


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US