سحر مرزا کا دلہا کہاں غائب ہے؟ تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے دیتے ٹک ٹاکر غصے سے بھڑک اٹھیں

image

"ابھی میرا نکاح ہوا ہے اور یہ ساری تقریبات ابھی صرف ہماری طرف کی تھیں نا کہ دلہا والوں کی طرف سے اس لئے ان میں دلہا موجود نہیں تھا. دوسروں کو دوسروں کی خوشی میں خوش ہونا سیکھیں. جب میرا نکاح ہوا ہے تو ایک دن میری رخصتی بھی ہونی ہے میں ساری عمر تو والدین کے گھر میں نہیں رہوں گی. جب میری حقیقی رخصتی ہوگی تب اس سے بھی زیادہ دھوم دھام سے تقریبات ہوں گی"

یہ کہنا ہے معروف ٹک ٹاکر سحر مرزا کا جن کی مہندی اور شادی کی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچایا لیکن ساتھ ہی دلہا کی غیر موجودگی نے کئی سوالات بھی کھڑے کردیے.

بار بار دلہا کے متعلق سوالات پر سحر نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری میں اس بات کی وضاحت کی کہ ابھی ان کا صرف نکاح ہوا ہے. البتہ 3 دن پہلے سحر شادی کی پوسٹ شئیر کرتے ہوئے یہ بتا چکی تھیں کہ یہ ان کی رخصتی کہ ویڈیوز ہیں. یہاں تک کہ ان کی بہن جنت مرزا کی طرف سے شئیر کی گئی اسٹوری میں بھی لکھا تھا کہ ان کی بہن پہلی بار اتنی دور جارہی ہیں. بہر حال جو بھی ہے لیکن سحر حیات کا دلہا ابھی تک ایک معمہ ہی ہے.


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US