این ڈی ایم اے کے مطابق، دریائے ستلج کے بہاؤ میں اضافے اور پنجاب میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر دریا کے قریبی علاقوں سے ڈیڑھ لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب دریا راوی میں بھیپانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور اطراف کے علاقوں سے لوگوں کو انخلا کی ہدایت کی گئی ہے۔
- پنجاب میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر ڈیڑھ لاکھ افراد محفوظ مقامات پر منتقل
- این ڈی ایم اے کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات خطرناک ہیں اور اگلے سال اس کی شدت 22 فیصد زیادہ ہو سکتی ہے
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جب انھوں نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان مئی کے مہینے میں ہونے والی مختصر جنگ رکوائی تب تک سات جیٹ مار گرائے جا چکے تھے
- ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ روز جنوبی غزہ میں ہونے والے اسرائیلی حملے پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے ایک 'ڈراؤنا خواب' قرار دیا ہے
- غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے میں ایک ہسپتال پر اسرائیلی حملے میں اطلاعات کے مطابق پانچ صحافیوں سمیت 15 افراد ہلاک ہو گئے تھے
پنجاب میں سیلاب کا خطرہ، ڈیڑھ لاکھ افراد محفوظ مقامات پر منتقل