اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے بینک میں بائیو میٹرک سلپ اور پاسپورٹ جمع کرانے کی تاریخ میں 5 مارچ تک توسیع کر دی ہے ۔
منگل کو وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق وزارت مذہبی امور نے یہ فیصلہ عازمین حج کی پاسپورٹ کے حصول میں تاخیر جیسی شکایات کو مد نظر رکھ کر کیا ہے