رواں سال 2024 میں منشیات کے خلاف بھرپور جاری کارروائیوں کے دوران 80 کلوگرام ہیروئن، 3.4 کلوگرام آئس اور 78 کلوگرام چرس برآمد کی گئی، ترجمان اسلام آباد پولیس

image

اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کی زیر نگرانی رواں سال 2024 میں منشیات کے خلاف بھرپور جاری کارروائیوں کے دوران 80 کلوگرام ہیروئن، 3.4 کلوگرام آئس اور 78 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔ترجمان پولیس کی طرف سےفراہم کردہ تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کے تعاون سے انسداد منشیات کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔سال 2024 میں منشیات فروشوں کی گرفتاریوں کی شرح 2023 کے مقابلے میں 46 فیصد زیادہ رہی۔

سال 2023 کے مقابلے میں 2024 میں چرس 13 فیصد، ہیروئن 84 فیصد، آئس 98 فیصد زیادہ قبضہ میں لی گئی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ 2024 میں 78 کلوگرام چرس جبکہ 2023 میں 68 کلوگرام چرس برآمد کی گئی، 2024 میں ہیروئن 80 کلوگرام جبکہ 2023 میں 12.8 کلوگرام برآمد ہوئی، اس دوران آئس 3.4 کلوگرام جبکہ 2023 میں اسی عرصہ میں 700 گرام آئس برآمد ہوئی۔آپریشنز ڈویژن کے انسداد منشیات تفتیشی یونٹ نے سال 2024 میں بھرپور اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US