پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا سعودی عرب کا دورہ

image

راولپنڈی ۔27فروری (اے پی پی):پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سعودی عرب کا دورہ کیا اور سعودی عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران چیف آف جنرل اسٹاف،جنرل فیصل بن حمید الروئلی، کمانڈر رائل سعودی ایئر فورسز لیفٹیننٹ جنرل ترکی بن بندر بن عبدالعزیز سے ملاقاتیں کیں۔

ان ملاقاتوں میں پاک سعودی دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے، خاص طور پر مشترکہ فوجی مشقوں اور تکنیکی تعاون کے ذریعے دونوں فضائی قوتوں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے پر غور کیا گیا۔دورے کے دوران، سربراہ فضائیہ کو چیف آف جنرل اسٹاف، سعودی مسلح افواج نے کنگ عبدالعزیز برائٹ آف آنر آف دی ایکسیلینٹ کلاس سے نوازا گیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US