پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی آن جاب ٹریننگ اختتام پذیر ہوگئی

image

راولپنڈی ۔27فروری (اے پی پی):پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی آن جاب ٹریننگ اختتام پذیر ہوگئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملتان میں پاک فوج کے ساتھ رائل سعودی لینڈ فورسز کی آن جاب ٹریننگ کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔یہ تربیتی مشق 15 جنوری سے 26 فروری تک ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کیلئے منعقد کی گئی۔

مشق میں روایتی کے ساتھ ساتھ ذیلی روایتی آپریشنز شامل تھے، کور کمانڈر ملتان نے بطور مہمان خصوصی مشق کا مشاہدہ کیا۔ مہمان خصوصی نے تربیت کے حاصل کردہ معیارات پر اطمینان کا اظہار کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US