سندھ کے نومنتخب وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے اپنے فرائض منصبی کا آغاز کر دیا، وزریر اعلیٰ ہائوس آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

image

کراچی۔ 28 فروری (اے پی پی):نو منتخب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو بدھ کی صبح وزریر اعلیٰ ہائوس آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق اس موقع پرچیف سیکریٹری ڈاکٹر فخر عالم، آئی جی پولیس رفعت مختار،صوبائی سیکریٹریز اور دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔نو منتخب وزیراعلی کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سلامی لینے کے بعد اپنے فرائض منصبی کا آغاز کر دیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے سلامی کے بعد چیف سیکریٹری ڈاکٹر فخر عالم،آئی جی سندھ رفعت مختار سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی۔جس کے بعد امن امان کے پہلے اجلاس کے صدارت بھی کی۔ سید مراد علی شاہ صبح 7.45 پر وزیراعلیٰ ہائوس پہنچ گئے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US