ایبٹ آباد،پی او ایف پولیس کی کارروائی،اشتہاری مجرم گرفتار

image

ایبٹ آباد۔ 28 فروری (اے پی پی):ایبٹ آباد کی پی او ایف پولیس نے کارروائی کے دوران قتل، اقدام قتل سمیت دیگر سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری مجرم منصف کو گرفتار کر لیا۔

اس ضمن میں ایس ایچ او پی او ایف کاشف خان نے کہا ہے کہ ہمارا اصل مقصد تھانہ کی حدود میں امن و امان کی بحالی ہے، اس سلسلہ میں جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری اور انہیں قرار واقعی سزا دلوانا اصل مشن ہے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کی گرفتاری کے لئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US