این اے 15 مانسہرہ سے امیدوار محمد نواز شریف کی درخواست مسترد

image

اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ میں 125 پولنگ سٹیشنوں کے فارم 45 موصول نہ ہونے کے حوالے سے امیدوار محمد نواز شریف کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں الیکشن ٹریبونل سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بدھ کو نثار احمد درانی اور بابر حسین بھروانہ پر مشتمل دو رکنی بینچ کی جانب سے جاری کئے گئے تحریری فیصلہ میں قرار دیا ہے کہ تمام ریکارڈ کی تفصیلی وجوہات کے جائزے کے بعد امیدوار محمد نواز شریف کی درخواست مسترد کی جاتی ہے جبکہ وہ اپنے متعلقہ الیکشن ٹریبونل سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ کمیشن نے متعلقہ ریٹرننگ آفیسر سے کہا ہے کہ وہ کامیاب امیدوار کا تین دن کے اندر اندر حتمی نتیجہ مکمل کریں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US