جمائمہ گولڈ اسمتھ نے حال ہی میں ایک پاکستانی صحافی کی جانب سے شیئر کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر شیئر کی ہے جس میں ان کے بیٹے قاسم خان بالکل اپنے والد کے انداز میں کرکٹ کھیل رہے ہیں.
اس ویڈیو کولاج میں سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان و کھلاڑی عمران خان اور اُن کے چھوٹے بیٹے قاسم خان کو ایک ہی انداز میں بولنگ کرواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ اس سے پہلے بھی اس بات کا انکشاف کرچکی ہیں کہ ان کے دونوں بیٹے قاسم اور عیسی اپنے والد کی طرح کرکٹ میں دلچسپی رکھتے ہیں.