خواتین مفت الیکٹرک موٹر سائیکلیں کیسے حاصل کرسکتی ہیں؟ حکومت سندھ نے آسان طریقہ کار بتا دیا

image

حکومت سندھ نے خواتین کو محفوظ، باوقار اور خودمختار سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے ورکرز ویلفیئر بورڈ کے تحت 10 ہزار مفت الیکٹرک موٹر سائیکلوں کے منصوبے کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔

وزیر محنت سندھ شاہد تھہیم کا کہنا ہے کہا کہ خواتین ملک کی آبادی کا نصف حصہ ہیں اور ان کی ترقی کے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کا مقصد خواتین کو نہ صرف سہولت دینا ہے بلکہ انہیں بااختیار بھی بنانا ہے۔

الیکٹرک موٹر سائیکل کے حصول کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع ہوچکا ہے اور خواتین ورکرز ویلفیئر بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ https://emotorcycle.wwbs.gos.pk/ کے ذریعے درخواست جمع کرا سکتی ہیں۔

وزیر محنت کے مطابق قرعہ اندازی مکمل طور پر ڈیجیٹل نظام کے تحت ہوگی تاکہ کسی بھی قسم کی انسانی مداخلت کا امکان نہ رہے۔ منصوبے میں 20 سے 45 سال کی صنعتی خواتین مزدور اہل ہوں گی جبکہ 20 فیصد اقلیتی کوٹہ بھی مختص کیا گیا ہے اور درخواست گزار خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے 60 دن کی مہلت دی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US