چئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کو کامن ویلتھ سیکرٹری جنرل نے "یوتھ چیمپئن" کا ٹائٹل دے دیا

image

وزیراعظم آفس میں ہونے والی تقریب میں اعزاز دیاگیا۔

کامن ویلتھ سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ "رانا مشہود احمد خاں کی یوتھ ڈویلپمنٹ کے حوالے سے خدمات قابل ستائش ہیں۔پاکستان کو گلو بل یوتھ ڈویلپمنٹ انڈکس ایمپلانمنٹ اور مواقع میں عالمی سطح پر تیسرے نمبر پر لانے میں رانا مشہود احمد خاں کا اہم کردار ہے ۔امید کر تی ہوں پاکستان جلد اس انڈکس میں نمبر ایک پر ہو گا۔خوشی ہے کہ حکو مت پاکستان نے نوجوانوں کے امور کو دیکھنے کے کئے رانا مشہود کو چنا ہے۔ کامن ویلتھ یوتھ ٹیم اور پرائم منسٹرزیوتھ پروگرام ٹیم ایک ہیں۔"

اس مو قع پر رانا مشہود احمد خاں کا کہنا تھا "کامن ویلتھ کی جانب سے یوتھ چیمپئن بنائے جانے پر شکرگزار ہوں۔

کامن ویلتھ سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ کاخصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اس بات پر مکمل یقین رکھتا ہو ں کے پاکستان کی ترقی نوجوانوں کی ترقی سے منسلک ہے۔ماضی میں بھی نوجوانوں کی ایمپاور منٹ کے لئے کو شش کی۔اور موجودہ دور حکومت میں بھی انتھک کو شش جاری ہے۔ "


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US