کراچی میں تیز بارشیں کب سے ہوں گی؟ اگست میں ہونے والی بارشوں کے متعلق محکمہ موسمیات کی بڑی پیش گوئی

image

شہر قائد میں موسم ابرآلود ہے جس کی وجہ سے گہرے بادلوں کاراج برقرار ہے. محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج بھی ہلکی اور تیز بارش کا امکان ہے۔

جبکہ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے. کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا. شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کو خوشی کی نوید سناتے ہوئے اگست میں ہونے والی بارشوں کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے بڑی پیش گوئی بھی کر ڈالی.

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں جولائی میں معمول سے کم بارشیں ہوئیں البتہ جولائی کے مقابلے اگست میں زیادہ بارشیں ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا بارشوں کا نیا سلسلہ اس ہفتے وقفے وقفے سے جاری رہیگا. 13 اگست سے ملک میں نیا سسٹم داخل ہوگا، جس سے صوبہ بلوچستان اور کراچی سمیت پورا سندھ متاثر ہوگا. دونوں صوبوں کے شہروں میں فلیش فلڈنگ کابھی خدشہ ہے جبکہ کراچی سمیت بالائی سندھ میں تیز بارشیں متوقع ہیں۔

بلوچستان کے شمال مشرقی اضلاع میں بھی شدید بارشوں کا امکان ہے. پنجاب، خیبرپختو نخواہ اورآزاد کشمیر بھی میں معتدل اور موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US