امبانی کے بعد اب کرینہ.. شرمیلا فاروقی کے شوہر کی نئی تصویر کے چرچے

image

ڈاکٹر شرمیلا فاروقی اکثر ہی خوبصورت مقامات کی سیر کے دوران لی گئی تصویریں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کرتی رہتی ہیں. چند دن پہلے اپنے شوہر اور بیٹے کے ہمراہ بھارت کے رئیس ترین تاجر مکیش امبانی اور ان کے خاندان کے ساتھ بھی انھوں نے تصویریں لی تھیں جو کافی وائرل ہوئی تھیں.

البتہ حال ہی میں شرمیلا فاروقی کے شوہر ہشام شیخ نے بالی وڈ کی مشہور اداکارہ کرینہ کپور کے ساتھ بھی تصویر شیئر کی ہے.

ہشام شیخ کی کرینہ سے ملاقات کہاں ہوئی، اس بارے میں تو کچھ کہا نہیں جا سکتا البتہ یہ ضرور واضح ہے کہ ہشام ابھی بھی ملک سے باہر ہیں جبکہ شرمیلا فاروقی پاکستان آ کر کام میں مصروف ہوچکی ہیں.


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US