فیصل اسلامی امال ویمن ڈیجیٹل اکاونٹ جس کو کھولنےکے لئے بینک برانچ آنے کی ضرورت نہیں ہے۔
کراچی ( 7 اگست 2024) پاکستانی خواتین کو گھر بیٹھے بینکاری کی سہولت فراہم کرنے کے لئے فیصل بینک نے فیصل اسلامی امال ویمن ڈیجیٹل اکاونٹ کے اجراٗ کا اعلان کردیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی مالیاتی شمولیت کے اینجنڈے کے تحت امال ویمن ڈیجیٹل اکاونٹ کو تشکیل دیا گیا ہے۔ پاکستان کی خواتین کی آبادی کے کافی فیصد کو مالیاتی خدمات تک رسائی بہت کم ہے۔ ڈیجیٹل اکاؤنٹ فیصل بینک کے خواتین کو مالیاتی خدمات اور مصنوعات تک رسائی فراہم کرنے کے عزم کا اظہار بھی ہے۔
فیصل اسلامی کے امال ویمن ڈیجیٹل اکاونٹ کی خصوصیت ہے کہ خواتین اپنے گھر سے نکلے بغیر ہی اس اکاونٹ کو کھول سکتی ہیں۔ اس اکاونٹ کو کھولنے کا پورا عمل اس طرح ڈیزائین کیا گیا ہے کہ خواتین اکاونٹ کھولنے کا پورا عمل بشمول بائیومیٹرک تصدیق کے لئے برانچ آنے کی ضرورت نہ ہوگی۔ اکاونٹ کھولے جانے کے بعد خواتین اس اکاونٹ کو فیصل بینک کی موبائل ایپ کے زریعے لین دین کرسکتی ہیں۔ فیصل اسلامی امال ویمن ڈیجیٹل اکاونٹ میں شرعی اصولوں کے مطابق متعدد بینکاری سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔ جس میں رعایتی خصوصی ڈیبٹ کارڈ، پانچ لاکھ روپے تک مفت تکافل، 25 ہزار تک مفت ماہانہ آمدنی، بینک لاکرز پر خصوصی رعایت، گھر، گاڑی اور نقد قرض پر خصوصی رعایت شامل ہوگی۔ خواتین اس اکاونٹ کو کھولنےکے لئے درجہ ذیل لنک پ کلک کرسکتی ہیں۔
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.faysalbank.digionboard&hl=en