دانیہ شاہ کس حلقے سے الیکشن لڑیں گی؟ حکیم احمد شہزاد نے سیاست میں آنے کا عندیہ دے دیا

image

"مجھ سے ایک صحافی نے پوچھا کہ ایک جانب عمران خان، نواز شریف اور زرداری اور مختلف سیاست دان ہوں تو میں کس کے ساتھ بیٹھنا پسند کروں گا؟ میں نے جواب دیا کہ میں خود لیڈر ہوں میں کیوں کسی کے پیچھے کیوں چلوں"

یہ کہنا ہے مرحوم ٹی وی میزبان اور سیاست دان عامر لیاقت حسین سے تیسری شادی کر کے لائم لائٹ میں آنے والی دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد کا جنھوں نے ایک حالیہ انٹرویو میں سیاست میں آنے کا عندیہ بھی دے دیا ہے.

حکیم شہزاد جو پیشے سے وکیل بھی ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ بہت جلد دانیہ شاہ لودھراں سے ایم این اے کا الیکشن لڑے گی اور میں شجاع آباد سے ایم این اے کا الیکشن لڑوں گا. اگر ہماری قسمت نے ساتھ دیا تو ہم ملک میں صدارتی نظام لائیں گے۔

اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے حکم شہزاد نے مزید کہا کہ یہ باتیں نہیں ہیں ہم مشہور لوگ ہیں جو زبان سے نکالیں گے وہ ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US