کسی نے لاکھوں کا انعام دیا تو کسی نے دعائیں.. ارشد ندیم کی کامیابی پر شوبز شخصیات نے کیا کہا؟

image

اولمپکس میں جیولن تھرو کے مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کو عوام ہی نہیں بلکہ شوبز شخصیات بھی خوب سرا رہی ہیں.

ماہرہ خان اور شہریار منور نے ارشد ندیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یقین کرلیں پاکستانی پرچم اولمپکس کے میدان میں بلند ہوچکا ہے۔ ثنا جاوید، رمشا خان، احد رضا میر نے ارشد ندیم کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی وجہ سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہوگیا ہے.

جبکہ کبری خان اور سجل علی، ہانیہ عامر، حمائمہ ملک، اقراء عزیز نے بھی مبارکباد دیتے ہوئے ارشد ندیم کو انسٹااسٹوری میں ٹیگ کیا اور کہا کہ آپ نے اپنی والدہ کے ساتھ ساتھ پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا.

صنم جنگ، حرا مانی اور کنزہ ہاشمی، ایمن خان، عائزہ خان اور یمنیٰ زیدی نے بھی ارشد ندیم کو ملک و قوم کا فخر قرار دیا اور نیا ریکارڈ قائم کرنے پر مبارک باد بھی پیش کی۔

عاصم اظہر ، ہمایوں سعید، احمد علی بٹ کے مبارکباد دینے کے علاوہ گلوکار علی ظفر نے ارشد ندیم کے لیے 10 لاکھ روپے کا انعام دینے کا بھی اعلان کیا۔

جبکہ عثمان خالد بٹ نے ارشد ندیم کو مبارک باد پیش کرنے کے علاوہ ان کے حریف اور دوست نیرج چوپڑا کی والدہ کے پیغام کو بھی سراہا اور دونوں کی دوستی کے لئے دعا کی.


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US