آذربائیجان اور پاکستان کے درمیان دوستانہ تعلقات کے علاوہ بہترین سفارتی، معاشی اور تجارتی تعلقات بھی قائم ہیں۔
ہر سال ہزاروں پاکستانی، آذربائیجان خاص طور پر وہاں کے دارالحکومت باکو کے خوبصورت موسم اور سیاحتی مقامات سے لطف اندوز ہونے کے لیے جاتے ہیں.
پاکستانی شہریوں کو سیاحتی مقاصد کے لیے آذربائیجان جانے سے پہلے وزٹ ویزا حاصل کرنا لازمی ہے جس کے لئے آذربائیجان کی حکومت نے پاکستانیوں سمیت مختلف ممالک کے شہریوں کو ای وزٹ ویزا جاری کرنے کے لیے آن لائن سروس شروع کی ہے۔
آذربائیجان کے لئے وزٹ ویزا جاری کرنے کے لیے دو زمرے ہیں ایک معیاری اور دوسرا ارجنٹ
آذربائیجان کے لیے سنگل انٹری 30 دن کے ای-وزٹ ویزا کی فیس معیاری زمرہ کے ساتھ $20 [ 5,582 روپے] ہے جس میں غور کرنے کی مدت 3 سے 5 دن کے درمیان ہے۔
جبکہ فوری زمرے میں پاکستانی شہریوں کے لیے الیکٹرانک وزٹ ویزا کی فیس $50 [13,955 روپے] ہے۔ اس زمرے میں ویزا کی درخواست پر غور کرنے کی مدت تین سے پانچ گھنٹے ہے۔
پاکستانی شہری "آسان ویزا” سسٹم کے ذریعے تین مراحل کے ساتھ الیکٹرانک ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔