موٹاپا کئی بیماریوں کی جڑ ہونے کے ساتھ خود بھی کسی بیماری سے کم نہیں. اگر وزن حد سے تجاوز کر جائے تو انسان چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہوجاتا ہے. ایسا ہی کچھ ہوا سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے خالد بن محسن شاعری کے ساتھ جو دنیا میں سب سے وزنی شخص کے طور پر جانے جاتے تھے.
البتہ حال ہی میں خالد بن محن اپنا وزن 542 کلو گرام تک کم کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں
واضح رہے کہ 2013 میں خالد کا وزن 610 کلو گرام تھا جس کو ڈاکٹر نے انکی زندگی کےلیے خطرناک قرار دیا تھا اور وہ تین برس تک بستر پر رہے. خالد بن محسن کی حالت اتنی خراب تھی کہ وہ اپنے ذاتی کاموں کے لئے بھی لوگوں کے محتاج تھے.
خالد بن محسن کی اس بیماری کے بارے میں مرحوم شاہ عبداللّٰہ بن عبدالعزیز نے سنا تو انھوں نے خالد بن محسن کے لئے امدادی ٹیم بھیجی.
خالد بن محسن کو جازان میں انکے گھر سے کنگ فہد میڈیکل سٹی ریاض تک فورک لفٹ کیا گیا اور خصوصی طور پر ڈیزائن کیے گئے بستر کا انتظام کیا گیا۔تیس میڈیکل پروفیشنلز پر مشتمل ٹیم نے خالد کا علاج اور انکا ڈائٹ پلان تیار کیا۔ ان کے علاج میں گیسٹرک بائی پاس سرجری، ایک کسٹومائز ڈائٹ اور ایکسر سائز پلان بھی شامل تھا۔ جبکہ ان کے جسم کو حرکت میں لانے کے لئے سخت قسم کا فزیو تھراپی سیشن بھی کیا گیا.
اب دس برس گزرنے کے بعد 2023 میں خالد بن محسن حیران کن طور پر 542 کلوگرام تک وزن کم کر کے ہیں. ان کا وزن اب صرف 63.5 کلو گرام ہے.