متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیرِ اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ مہرہ المکتوم پچھلے دنوں سوشل میڈیا پر طلاق لینے کی وجہ سے کافی سرخیوں میں تھیں۔
اور اب شیخہ مہرہ نے اپنی ننھی سی شہزادی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
اس سے قبل اُنہیں اکثر اوقات جذباتی پوسٹس شیئر کرتے دیکھا گیا ہے جس میں وہ اپنی بیٹی پر پیار نچھاور کر رہی ہوتی ہیں۔
شیخہ مہرہ نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کی تصویر لگائی، جس میں اس کا چہرہ مکمل دکھائی نہیں دے رہا کیونکہ انہوں نے آدھے چہرے پر سفید رنگ کا دل والا اموجی لگایا ہوا ہے اور ساتھ میں مہرہ لکھ کر ’نظرِ بددور‘ کے ایموجی کا بھی استعمال کیا ہے۔
مگر اس آدھی تصویر سے ہی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اماراتی شہزادی کی گڑیا بھی والدہ کی طرح خوبصورت اور کیوٹ ہیں۔
واضح رہے کہ شیخہ مہرہ المکتوم کے ہاں بیٹی کی پیدائش رواں سال 2 مئی کو ہوئی تھی۔