بلینڈر اور مکسر گرائنڈر ہر گھر کی ضرورت ہے لیکن اس کو صاف کرنا اتنا ہی مشکل ہے. اندر تیز بلیڈ کی وجہ سے اکثر ہاتھ بھی زخمی ہوجاتے ہیں. اس لئے آج ہم آپ کو ان کی صفائی کے آسان طریقے بتائیں گے.
مکسچر صاف کرنے کے لئے برف کے کیوب کو جارمیں ڈال دیں اور تھوڑا سا لیکویڈ ڈش واش بھی ملا دیں۔ دو سے تین منٹ کے لیے بلینڈ کریں۔ اب صاف پانی سے ایک بار پھر بلینڈ کریں اور کھنگال لیں.
بلینڈر یا مکسر میں بیکنگ سوڈا اورسرکہ ڈال دیں اورپانی شامل کر کے چلائیں. اب صاف پانی سے کھنگال لیں. بغیر ہاتھ لگائے آسانی سے صاف ہوگئے.