گلے سڑے ٹماٹر اور لیموں کس کام آسکتے ہیں؟ جانیں ہزاروں روپے کی بچت کرانے والے آسان ٹوٹکے

image

گھروں میں اکثر اضافی ٹماٹر یا لیموں رکھے رکھے سڑجاتے ہیں جنھیں فوراً ہی پھینک دیا جاتا ہے. اگر آپ بھی ایسا کرتی ہیں تو ٹھہریں کیونکہ آج ہم آپ کو ان خراب اور سڑی گلی سبزیوں کے استعمال کے بہترین طریقے بتائیں گے.

خراب ٹماٹروں کے چھلکے الگ کر کے انھیں ہاتھ کے سے مسل لیں. اب اس میں لیموں کے رس کا نچوڑ کر اچھی طرح مکس کریں .اس مکسچر کو گندے یا پیلے بیسن پر لگا کراسکرب سے رگڑ لیں۔ لیموں اور ٹماٹر کا ایسڈ فوری طور پر چکنائی اور پیلے دھبے کاٹ دے گا اور آپ کا بیسن نئے جیسا ہوجائے گا.

لمبے عرصے تک استعمال کے بعد بالٹیوں اور مگوں پر پانی کے داغ پڑ جاتےہیں. ان کو بھی سڑے ہوئے ٹماٹراورلیموں کی مدد سے نکالنا ممکن ہے. ٹماٹر کو دو ٹکروں میں کاٹ کر اس پر لیموں کو نچوڑ لیں۔ اب ٹماٹر کا ایک ٹکرا لیں اور اسے مگ یا بالٹی پر رگڑیں. سب داغ دھبے دور ہوجائیں گے.

پتیلی میں ایک گلاس پانی گرم کریں. اس میں ان کٹے ہوئے ٹماٹروں کو ڈال کر ابال آنے تک پکائیں اور پھر ان ٹماٹروں کا اچھاسا پیسٹ بنا لیں۔ اس پیسٹ میں لیموں کا رس شامل کر کے مکس کر لیں اور زنگ آلود اشیاء پر لگا کر جونے سے صاف کرلیں.


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US