سونا اچانک سستا ہوگیا.. ایک تولہ سونے کی نئی قیمت کیا ہے؟

image

گزشتہ دنوں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد آج سونا سستا ہوگیا ہے.

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کے بعد اب ایک تولہ سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 60 ہزار روپے ہوگئی ہے.

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 22908 روپے ہوگئی ہے.

جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی فی اونس قیمت 5 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 502 ڈالر ہوگئی ہے.


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US