پی آئی نے جدہ اور مدینہ کے کرائے میں کتنے فیصد کمی کردی؟

image

پی آئی اے نے کراچی سے جدہ اور مدینہ منورہ کیلئے کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان کردیا ہے. کراچی سے جدہ اور مدینہ منورہ کے لیے یکطرفہ کرایہ ٹیکس سمیت 56 ہزار روپے ہوگا جبکہ نئے کرایوں کا اطلاق فوری طور پر کیا جائے گا.

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کراچی سے جدہ اور مدینہ منورہ کا دو طرفہ کرایہ ٹیکس سمیت 88 ہزار کر دیا گیا ہے۔

رعایتی کرایوں کے ٹکٹ 31 اگست 2024 تک جاری کرائےجاسکیں گے۔

جبکہ رعایتی کرائے پر 30 ستمبر 2024 تک سفر کیا جا سکے گا.


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US