اے سی میں بٹھا دیا کوئی غریب ہوتا تو جیل میں ہوتا.. صارفین کارساز واقعے کی ذمہ دار خاتون پر شدید برہم! حادثے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی

image

"نشے کی حالت میں اس میڈم نے 5 افراد کو کچل دیا، لیکن فکر نہ کریں لینڈ کروزر سے بندے مارنا ثواب کا کام ہے، کل تک گھر چلی جائے گی"

"ہمارے ملک کی اشرافیہ 'ناقابل علاج ناسور ' ہیں"

"سوشل میڈیا پر دو دن شور ہوگا. مرنے والوں کے گھر والوں کو پیسے دے کر دباؤ ڈالا جائے گا کہ وہ یہ ملک چھوڑ کر چلے جائیں. یہی ہوتا آیاہے، یہی ہوتا رہے گا"

"اگر کوئی غریب شخص ہوتا تو اس وقت لاک اپ میں ہوتا جبکہ یہ اے سی روم میں بیٹھی ہے. ملک میں طاقتور کیلئے الگ اور غریب کے لیے الگ قانون ہے. ہم چاہیں روئیں یا پیٹیں. یہ خاتون کچھ عرصے بعد وکٹری کا نشان بناتے ہوئے رہا ہوجائیں گی"

یہ کہنا ہے سوشل میڈیا صارفین کا جو گزشتہ روز کراچی کے علاقے کارساز میں لینڈ کروزر سے موٹرسائیکل سواروں کو کچلنے والی صنعتکار خاندان سے تعلق رکھنے والی خاتون نتاشہ دانش کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کررہے ہیں.

واضح رہے کہ افسوس ناک حادثے میں کراچی کے علاقے اسکیم 33 سے تعلق رکھنے والی آمنہ عارف اور ان کے والد عمران عارف سمیت ایک اور شخص مزید انتقال کرگیا جبکہ 5 افراد زخمی ہوئے. آمنہ جو دفتر ختم ہونے کے بعد موٹر سائیکل پر والد کے ساتھ گھر جارہی تھی، موقع پر ہی والد کے ساتھ دم توڑ گئی. ویڈیو دیکھیں

جائے وقوعہ پر موجود افراد کا دعویٰ ہے کہ نتاشہ شراب کے نشے میں دھت تھی. جبکہ ملزمہ گل احمد انرجی لمیٹڈ کمپنی کے چیئرمین دانش اقبال علی محمد کی بیوی ہے.

نتاشہ کے وکیل عامر منصوب ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا ہے کہ ملزمہ نشے میں نہیں بلکہ ذہنی مریض ہے اور پچھلے 5 برس سے زیر علاج ہے. جبکہ بغیر اجازت گھر سے گاڑی لے کر نکلی البتہ ملزمہ کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے.


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US