انڈے کے یہ خالی ڈبے مچھر سے کیسے بچا سکتے ہیں؟ دیکھیں

image

گندگی اور بارش کے پانی کی وجہ سے شہر میں کیڑے مکوڑوں اور مچھروں کی بہتات ہوگئی ہے. یہی وجہ ہے کہ بہت زیادہ بیماریاں پھیل رہی ہیں. اس آرٹیکل میں ہم آپ کو مچھروں سے بچاؤ کے چند سستے اور آزمودہ ٹوٹکے بتائیں گے.

ایک اسپرے بوتل میں ایک کپ پانی ڈال کر پودینے کے تیل کے چند قطرے شامل کر کے اچھی طرح ہلائیں اور خود پر پر اسپرے کریں. پودینہ ابال کر اس کے پانی کا اسپرے بھی کیا جاسکتا ہے.

انڈے کے پرانے کارٹن کو جلا کر ایسی محفوظ جگہ پر رکھیں جہاں آگ پھیلنے کا خطرہ نہ ہو۔ اس سے مچھر آپ کے گھر کا راستہ بھول جائیں گے.

لہسن کو پانی میں ملا کر اس کو باہر کے بلب کے قریب اسپرے کریں۔ اس کی بو اور اینٹی بیکٹیریل خواص سے بھی کیڑے مکوڑے نہیں آئیں گے.


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US