کافی دن ہلکی بارش پر گزارا کرنے والے کراچی شہر کے باسیوں کے لئے خوشخبری. محکمہ موسمیات نے آج شام کراچی سمیت صوبہ سندھ کے مختلف علاقوں میں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بھی ملک بھر میں تیز بارش کا امکان ہے. بالائی خیبر پختونخوا اور پنجاب کے علاقوں میں تیز بارش متوقع ہے.
جبکہ سندھ میں آج شام یا رات میں جیکب آباد، دادو، جامشورو اور کرا چی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے.