کراچی کے علاقے کارساز میں کار ایکسیڈنٹ کی ذمہ دار نتاشہ دانش کے متعلق جناح اسپتال کے نفسیاتی وارڈ کے انچارج ڈاکٹر چنی لال کا کہنا ہے کہ ان کی دماغی حالت بالکل ٹھیک ہے.
ڈاکٹر چنی لال کے مطابق ملزمہ کو 19 اگست کو جب اسپتال لایا گیا تو بظاہر انکی حالت ٹھیک نہیں تھی۔ البتہ ملزمہ کے اہل خانہ اور وکیل نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ذہنی مریض ہیں لیکن اس حوالے سے گھر والے کوئی ریکارڈ پیش نہیں کرسکے۔
ڈاکٹر نے بتایا ہے کہ ملزمہ کی دماغی حالت بلکل ٹھیک ہے. اسکے اپنی جان لینے کے امکانات کم ہیں۔ نتاشہ کو اسپتال سے ڈسچارج بھی کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب ملزمہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں سوال جواب کے بعد عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے.