سلو انٹرنیٹ سے تنگ ہیں تو.. جانیں صرف 100 روپے میں انٹرنیٹ کی اسپیڈ کیسے بڑھائیں؟

image

آج کل سلو اور کم رفتار والا انٹرنیٹ سب کے لئے سر درد بنا ہوا ہے. سلو انٹرنیٹ کی بہت سی وجوہات ہوتی ہیں اور اکثر یہ ہماری لاپروائی کا نتیجہ بھی ہوتا ہے. تو چلیے آج آپ کو بتاتے ہیں کہ گھر بیٹھے انٹرنیٹ کی اسپیڈ کیسے تیز کی جاسکتی ہے.

اس کے لیے آپ کو ایک ہیٹ سنک لینا ہوگا جو بازار سے 100 یا 150 میں مل جاتا ہے اس کے علاوہ ہیٹ کنڈنکٹنگ پیسٹ بھی چاہیے ہوگا.

اگر آپ کے پاس انٹرنیٹ ڈیوائس کا سائز چھوٹا ہے تو ہیٹ کنڈنکٹنگ پیسٹ اس پر لگا کر ہیٹ سنک لگا کر ٹیپ سے چپکا لیں. اس پیسٹ سے آپ کی ڈیوائس کی ساری گرمی ہیٹ سنک میں چلی جائے گی اور ڈیوائس ٹھنڈی رہے گی جس سے انٹرنیٹ کی اسپیڈ تیز ہوگی. ہیٹ سنک اینٹینا کا کام بھی کرتا ہے. مزید معلومات کے لیے یہ ویڈیو دیکھیں

اگر آپ کے پاس وائی فائی راؤٹر ہے تو اس پر ایک چھوٹے سائز کا پنکھا لگا دیں تا کہ راؤٹر گرم نہ ہو. آپ کا انٹرنیٹ صحیح رفتار میں چل پڑے گا.


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US