کراچی ،21 اگست، 2024: فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے سرکل (CIRCLE) کے تعاون سے "فیصل خودمختار انٹرن شپ پرگرام" (ایف کے آئی پی) متعارف کرادیاہے، جو پاکستان کی افرادی قوت میں مالی شمولیت کو فروغ دینے اورخواتین کو خودمختار بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
اس پروگرام کے ذریعے بینک نے پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والی 40 خواتین کو فیصل بینک میں پیشہ وارانہ تربیت اور انٹرن شپ فراہم کی، جس نے ان کے لیے بہتر کیرئیر کی راہ ہموار کی۔ ضروری مہارتوں سے لیس یہ خواتین اب مرکزی دھارے کی افرادی قومت میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں، جس سے ان کی انفرادی ترقی اور مالی خودمختاری کی راہ ہموار ہوئی ہے۔
فیصل بینک کے صدر اور سی ای او یوسف حسین نے کمیونیٹیز کی فلاح و بہبود بالخصوص خواتین کی حمایت کے لیے بینک کے گہرے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو مالی طور پر بااختیار بنانے کا ہماری معیشت کے مجموعی استحکام سے گہرا تعلق ہے اور فیصل بینک مثبت سماجی اور معاشی تبدیلی لانے والے اقدامات میں مسلسل پیش پیش رہا ہے ، جس سے خواتین کو قومی معیشت میں کلیدی شراکت دار بننے کے قابل بنایا جاتا ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے، جو کیریئر کے مواقع پیدا کرتے ہیں، ہمارا مقصد معاشی ترقی اور مالی شمولیت کو فروغ دینا ہے جو ہمارے مستقبل کی بنیادوں کو مضبوط بنائے۔
یوسف حسین نے سرکل ویمن کی نمایاں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم مستقبل میں مزید کامیابی حاصل کرنےکے اس شراکت داری کو جاری رکھنے کے لیے پُرجوش ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ اس پروگرام کے ذریعے خواتین کے لیے مزید دروازے کھلیں گے اور انہیں ایک مضبوط اور زیادہ مستحکم پاکستانی معیشت میں کردار ادا کرنے کے قابل بنائیں گے۔
یہ اقدام فیصل بینک کی کیئر، جدت طرازی اور پائیداری کے عزم سے مکمل مطابقت رکھتا ہے ، جس کی بنیاد اس کے اندرونی اسلامی اصولوں پر ہے۔ سرکل کے تعاون سے مالی اور سماجی خودمختاری کے ساتھ ساتھ اہم تکنیکی مہارتوں کو متعارف بھی کرایا گیاہے۔
سرکل ڈیجیٹل خواندگی، مالی شمولیت اور انٹرپرینیورشپ کے ذریعے خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لیے جانا جاتا ہے۔ سرکل کی سی ای او صدف عابد نے کہا کہ "ہم ہمیشہ مضبوط شراکت داروں کی تلاش میں رہتے ہیں تاکہ اپنے دائرہ کار کو وسعت دے سکیں اور خواتین کی معاشی خود مختاری اور مالی شمولیت کے اپنے مشن میں نئے اور تخلیقی پہلوؤں کو شامل کرسکیں۔ ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارتیں وقت کی ضرورت ہیں اور فیصل بینک کے ایف کے آئی پی اقدام میں شراکت داری کے ذریعے ہم خواتین اور پاکستان کے لیے بہترین نتائج حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
فیصل بینک اور سرکل کے درمیان یہ شراکت داری پاکستان کی افرادی قوت میں خواتین کو درپیش اہم چیلنجز سے نمٹنے کی جانب ایک منفرد قدم ہے، جس میں مالی مہارت کو تکنیکی جدت کے ساتھ جوڑ کر دیرپا اثرات مرتب کیے جاسکتے ہیں۔