کارساز واقعے کی ہر روز چونکا دینے والی ویڈیو سامنے آرہی ہے. حال ہی میں حادثے کی ذمہ دار نتاشہ دانش کی نئی ویڈیو َسوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس نے دیکھنے والوں کا غصہ بڑھا دیا ہے ویڈیو میں ایسا کیا تھا؟ دیکھیں
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اپنی قابو ہراڈو سے کئی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو ٹکر مارنے کے بعد نتاشہ دانش کے چہرے پر کوئی افسردگی یا پچھتاوا نہیں.
بلکہ وہ زور زور سے لوگوں سے کہتی ہے کہ تم میرے بابا کو جانتے نہیں ہو. نتاشہ یہ جملہ 3 بار دہراتی ہے. جبکہ کچھ میڈیا اطلاعات کے مطابق نتاشہ "بابر" نام سے لوگوں کو دھمکا رہی تھیں.
البتہ ویڈیو سامنے آتے ہی لوگوں کا غصہ کئی گنا بڑھ گیا ہے اور نتاشہ کی ڈھٹائی اور بے حسی پر عوام جلد سے جلد انصاف کا مطالبہ کررہے ہیں.