ممتا کی دہلیز پر قدم رکھنا.. ریما کی گود میں موجود بچہ کون ہے؟ نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

image

ماضی کی مشہور اداکارہ ریما خان نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری شئیر کی جس میں وہ اپنے شوہر ڈاکٹر ایس طارق شہاب کے ساتھ خوشگوار موڈ میں بیٹھی ہیں. ساتھ ہی ان کے ہاتھ میں ایک نومولود بچہ بھی موجود ہے۔

ریما نے اسٹوری کے بیگ گراؤنڈ میں آج کل وائرل ہونے والا پنجابی گانا ’دل تو جان تو‘ بھی لگایا ہوا ہے۔ جبکہ اسٹوری سے یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ ریما کی گود میں موجود بچہ ان کا ہی ہے یا نہیں.

جبکہ اسی بچے کے ساتھ شئیر کی گئی پوسٹ میں ریما لکھتی ہیں کہ "ممتا کی دہلیز پر قدم رکھنا زندگی کے بارے میں کسی کے بھی نقطہ نظر کو بدل سکتا ہے اور ماں بننے کے بعد زندگی مقصدیت، صبر اور غیر مشروط محبت کا گہرا احساس پیش کرتی ہے"

واضح رہے کہ ریما نے اس سے پہلے کبھی دوبارہ ماں بننے کے حوالے سے کوئی خبر نہیں شئیر کی. ریما خان کی شادی پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر طارق شہاب سے 2011 میں ہوئی تھی اور ان کا بیٹے کی پیدائش 2015ء میں ہوئی.


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US