گزشتہ شب کراچی میں بادل برس پڑے اور ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ شہر کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی جبکہ کئی جگہوں پر درخت بھی گر گئے.
محکمہ موسمیات نے بارش کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 42 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ ناظم آباد میں26، سرجانی ٹاؤن میں 25.4 ملی میٹر، صدر میں 13 اور پی اے ایف فیصل بیس میں 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
کراچی میں نئے اور طاقتور مون سون سسٹم کے زیر اثر بارشوں کا سلسلہ 27 سے 31 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے.
جبکہ چیف میٹرولوجسٹ سرفراز احمد نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں 150 تا 200 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے، 28 سے 30 اگست کے دوران ہونے والی بارش سے شہر میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ہے.