کراچی میں آج بھی تیز بارش کی پیش گوئی.. بارش کا سلسلہ کتنے دن جاری رہے گا؟

image

گزشتہ روز سندھ میں داخل ہونے والے مون سون کے نئے سسٹم کی وجہ سے شہر قائد میں آج بھی تیز بارش کا امکان ہے.

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آج رات سے کراچی میں شدید بارشوں کا امکان ہے جبکہ شہر میں بارش کا سلسلہ آئندہ 3 سے 4 روز تک جاری رہے گا۔ 28 اگست کے بعد مون سون سسٹم میں مزید شدت آنے کا امکان ہے اور اس دوران 150 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے.

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں لاہور، اسلام آباد اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی شدید بارشوں کا امکان ہے۔

لاہور میں آج شام اور کل صبح شدید بارش کا امکان ہے، راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US