"میں نے 1978 میں یہ دکان انگلینڈ میں بنائی ہے اور صرف ایک ٹیبل سے شروعات کی تھی جس کے بعد پاکستان کے موجودہ صدر آصف علی زرداری اور بینظیر بھٹو کے ڈرائیور کے طور پر ملازمت بھی کی"
یہ کہنا ہے ایک ایسے شخص کا جو انگلینڈ میں پان کی ایک بڑی دکان کے مالک ہیں. نجی چینل کے نمائندے کو انٹرویو دیتے ہوئے دکان کے مالک کا کہنا تھا کہ
میں نے ریٹا سے شروعات کی اور ایک چھوٹے ٹیبل پر پان بیچا کرتا تھا اور اب آغا شاپ جس کا میں مالک ہوں یہ 2003 میں بنائی.
واضح رہے کہ آغا پان اینڈ میوزک شاپ، انگلینڈ کے شہر دی براڈوے، ساؤتھ ہال میں موجود ہے جس کے مالک کا نام آغا اقبال حسین ہے.
اس دکان پر پاکستانی پان اور پان مصالحہوں کے علاقہ کلکتہ پان اور بھارت کے مختلف پان بھی ملتے ہیں.