کے۔ الیکٹرک کی ایف آئی اے کے ساتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی ہائیڈرنٹس اور واٹر مافیا کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری

image

کراچی، 22اگست، 2024: کے۔ الیکٹرک کی ایف آئی اے کے تعاون سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ حال ہی میں پاور یوٹیلیٹی نے ناظم آباد کے علاقے جہانگیر آباد, جلال آباد اور حاجی مرید گوٹھ میں چھے مختلف غیرقانونی ہائیڈرنٹس پر چھاپہ مارا، جہاں غیرقانونی ہائیڈرنٹس اورواٹر مافیا بڑے پیمانے پر بجلی چوری کررہا تھا۔ یہ غیر قانونی ہائیڈرنٹس بجلی چوری کرتے ہوئے زیر زمین 95 ملی میٹر کیبل سے چلائےجا رہے تھے۔ اس مہم کے دوران مجموعی طور پر 450 کلوگرام وزنی تاروں کو ہٹایا گیا، ان چھے غیر قانونی ہائیڈرنٹس جن سے آخری چھے مہینے میں تقریبا 5 لاکھ یونٹس سے زائد بجلی چوری کی گئی ان پر مجموعی طور پر چھے کروڑ سے زائد کے واجبات ہیں جو بجلی کی مد میں ادا کیے جانا ہیں۔

کے۔ الیکٹرک کنڈا ہٹاؤ مہم کے ساتھ صارفین کی آسانی کے لیے سہولت کیمپس کا انعقاد بھی کرتی ہے۔ ان اقدامات کے ذریعے کمپنی اپنے نیٹ ورک کو محفوظ بنارہی ہے اور لائن لاسز کو کم کرتے صارفین کے مفادات کا تحفظ کر رہی ہے۔

کے۔ الیکٹرک کے بارے میں:

کے۔ الیکٹرک (KE)ایک پبلک لسٹڈ کمپنی ہے، جس کا قیام 1913ء میں عمل میں آیا اور کے ای ایس سی (KESC) کے نام سے اس کی پاکستان میں شمولیت ہوئی۔ 2005 میں کمپنی کی نجکاری کی گئی۔ کے۔ الیکٹرک پاکستان کی واحد عمودی طور پر مربوط یوٹیلیٹی ہے، جو کراچی اور اُس کے ملحقہ علاقوں کو بجلی فراہم کرتی ہے۔ کمپنی کے 66.4 فیصد اکثریتی حصص (شیئرز) کے ای ایس پاور کی ملکیت ہیں، جو سرمایہ کاروں کا ایک کنسورشیم ہے، جس میں سعودی عرب کی الجومعہ پاور لمیٹڈ، کویت کا نیشنل انڈسٹریز گروپ (ہولڈنگ) اور انفرا اسٹرکچر اینڈ گروتھ کیپٹل فنڈ (آئی جی سی ایف) شامل ہیں۔ کے۔ الیکٹرک میں حکومت پاکستان کے بھی 24.36 فیصد اقلیتی حصص ہیں۔بقیہ حصص فری فلوٹ شیئرز کے طور پر درج ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US