کل ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال.. تاجر برادری کی ہڑتال کب تک جاری رہے گی؟

image

"28 اگست کو ملک گیر شٹر ڈائون ہڑتال ہوگی۔ نام نہاد تاجر دوست اسکیم کے تحت ماہانہ ایڈوانس ٹیکس کسی صورت قبول نہیں۔ ملک گیر شٹر ڈائون ہڑتال حکومت کو اپنا فیصلہ واپس لینے پر مجبور کردے گی۔ کیونکہ ٹیکسز و مہنگائی سے پریشان تاجر حکومت کی جانب سے نافذ کیے جانے والے ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف ہیں"

یہ کہنا ہے تاجر اتحاد خیبرپختون کے صدر مجیب الرحمن کا جنھوں نے کل 28 اگست سے ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دے دی ہے.

ملک گیر شٹر ڈائون ہڑتال کے فیصلے پر تمام تاجر تنظیمیں متحد ہوگئی ہین. جماعت اسلامی اور تاجر برادری میں بھی اتفاق ہو گیا۔ جبکہ سرحد چیمبر آف کامرس نے بھی شٹرڈائون ہڑتال کی حمایت کر دی ہے اور احتجاج میں حصہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی حکومت برآمدات پر 2 فیصد ٹیکس واپس لے۔ کینٹ کے تاجروں نے بھی شٹر ڈائون کے فیصلے کی تائید کر دی۔ آٹا ڈیلرز نے بھی 28 اگست سے غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US