پیٹرول ایک بار پھر سستا.. یکم ستمبر سے پیٹرول کی نئی قیمت کیا ہوسکتی ہے؟

image

پیٹرول کی قیمت ایک بار پھر کم ہونے کا امکان ہے. میڈیا زرائع کے مطابق حکومت یکم ستمبر 2024 سے 15 ستمبر تک پٹرول کی قیمت میں 2.97 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 2.31 روپے فی لیٹر کی کمی کرسکتی ہے.

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ مسلسل تیسری بار کمی ہوگی بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے پاکستان میں بھی یکم ستمبر 2024 سے پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی.

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت تیل کی قیمت میں 1.39 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.96 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

پیٹرول کی قیمت کم ہونے کے بعد نئی قیمت 260.96 روپے فی لیٹر سے 257.99 روپے اور ڈیزل کی موجودہ قیمت 266.07 روپے فی لیٹر سے 263.76 روپے مقرر ہوسکتی ہے.


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US