کراچی کے کھانے بہت مزیدار ہیں.. گورنر سندھ، ارشد ندیم کو کھانا کھلانے کہاں لے گئے؟ دلچسپ ویڈیو

image

"مزیدار نہاری کھانے کے بعد لسی پی کر مزہ دوبالا ہوگیا ہے۔ کراچی کے کھانے بہت اچھے ہیں. گورنر سندھ نے اتنی عزت دی ہے کہ دل نہیں چاہ رہا کہ کراچی سے جاؤں"

یہ کہنا ہے قومی ہیرو اور حال ہی میں پیرس اولمپکس 2024 کے جیولین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کا جنھیں کراچی میں بھرپور انداز میں خوش آمدید کیا گیا اور خاطر مدارات کی گئی.

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے خود معروف ایتھلیٹ کو خوش آمدید کہا اور عزیز آباد کراچی میں مزیدار نہاری کھلائی۔ دیکھیں ویڈیو

ویڈیو میں گورنر سندھ کو ارشد ندیم کی پلیٹ میں نہاری ڈالتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے.

نہاری سے خاطر تواضع کے بعد کامران ٹیسوری ارشد ندیم کو لسی پلانے برنس روڈ بھی لے گئے.


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US