فن ٹیک انڈسٹری کے رہنماؤں کی چیئرمین نادرا سے ملاقات، فن ٹیک کو درپیش چیلنجز اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال

image

28 اگست، 2024: ملکی فن ٹیک شعبے سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں فن ٹیک انڈسٹری کی موجودہ صورتحال اور صنعت کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گفتگو میں فن ٹیک کمپنیوں کی پیش رفت، ترقی، جدت طرازی اور صنعت کو درپیش چیلنجز، خاص طور پر شناخت کی توثیق، ڈیجیٹل آن بورڈنگ اور محفوظ لین دین کے شعبوں کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ انڈسٹری کے رہنماؤں نے صنعتی ترقی اور جدت کو فروغ دینے کے لیے نادرا کے تعاون میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

پاکستان فن ٹیک نیٹ ورک (پی ایف این) کے چیئرمین سید ندیم حسین نے کہا کہ ”فن ٹیک انڈسٹری پاکستان میں ایک مضبوط اور محفوظ ڈیجیٹل مالیاتی نظام بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔ نادرا کی بائیو میٹرک تصدیق کی ٹیکنالوجی کے ساتھ انضمام اور ریگولیٹرز کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے ہمارا مقصد مالی شمولیت کو بڑھانا، حفاظت کو یقینی بنانا، اعتماد قائم کرنا اور تمام صارفین کے لیے محفوظ ڈیجیٹل مالیاتی ماحول کو فروغ دینا ہے۔“

چیئرین نادرا نے پاکستان میں مالیاتی شمولیت اور ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ دینے میں فن ٹیک کے کلیدی کردار کا اعتراف کرتے ہوئے صنعت سے تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے چیلنجز پر قابو پانے کے لیے باہمی تعاون پر مبنی نقطہ نظر کی ضرورت پر زور دیا۔ چیئرمین نادرا نے انڈسٹری کے رہنماؤں کو یقین دلایا کہ نادرا مالیاتی طور پر جامع پاکستان کے وژن کا حامی ہے اور فن ٹیک کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے، تاکہ ایسے حل نکالے جائیں جس سے کام میں حائل رکاوٹیں دور ہوں اور مجموعی طور پر صارفین کے لیے ڈیجیٹل خدمات کو بہتر بنایا جاسکے۔

پاکستان فن ٹیک نیٹ ورک (پی ایف این) کے بارے میں

پی ایف این ملکی فن ٹیک انڈسٹری کی قومی ایسوسی ایشن ہے۔ پاکستان میں مکمل طور پر ڈیجیٹلائزڈ مالیاتی نظام کے وژن کے ساتھ پی ایف این پاکستان کے فن ٹیک کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دیتا ہے، شراکت داروں کے درمیان نیٹ ورکنگ اور تعاون کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنے کے ساتھ نہ صرف انڈسٹری کی پیشرفت کا جائزہ لیتا ہے بلکہ صنعتی تقریبات کا انعقاد اور جدت طرازی کی حوصلہ افزائی بھی کرتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US