محکمہ موسمیات نے مون سون کے نئے اور طاقتور سسٹم کے پیش نظر کراچی، حیدرآباد اور سندھ کی ساحلی پٹی پر رہنے والوں کو خبردار کردیا.
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بھارتی رن آف کچھ اور تھرپارکر کے قریب موجود مون سون کا طاقتور سسٹم آج دن میں کراچی اور حیدرآباد پہنچے گا. اس سسٹم کی وجہ سے جمعرات کی دوپہر کراچی، حیدرآباد اور دیگر اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے.
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کل کراچی میں اگلے تین دنوں میں ڈیڑھ سے 200 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔ کراچی سمیت سندھ کےکئی مقامات پر 31 اگست تک وقفے وقفے سے بارش ہوسکتی ہے. تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار اور کہیں شدید موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔