1 نہیں بلکہ 7 شادیاں کیں ۔۔ خاتون نے اتنے سارے شوہروں سے رقم کیسے وصولی؟

image

بھارتی ریاست کرناٹکا میں ایک خاتون نے 7 شادیاں کر کے شوہروں سے پیسے بٹور لیئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، خاتون نے پیسوں کے لیئے شادیاں کیں اور ابھی تک 6 شوہروں سے پیسے لینے میں کامیاب ہو چکی ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس خاتون کے فراڈ سے متعلق ایک رپورٹ شائع کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ خاتون نے 7 بار شادیاں کیں اور اپنے سابقہ 6 شوہروں سے عدالت کے ذریعے کفالت کے نام پر رقم بھی وصول کرلی ہے جبکہ ساتویں شوہر کے خلاف وہ اب بھی کفالت کا کیس لڑ رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، خاتون اپنے ہر شوہر کے ساتھ تقریباً 6 ماہ سے ایک سال تک رہتی تھیں اور بعد میں ان کے خلاف مقدمہ دائر کرکے ان سے کفالت کے نام پر رقم حاصل کرتی تھیں۔

ساتویں شوہر کے خلاف دائر کئے گئے کیس کی کاروائی میں ان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ، یہ نیا کیس ہے، اس سے پہلے خاتون کے تمام شوہروں کے خلاف کیسز کو نمٹا دیا گیا ہے۔

جس پر جج نے ریمارکس دیتے ہوئے خاتون سے کہا کہ، آپ قانون کے ساتھ کھیل رہی ہیں، ساتھ ہی فریقین کے دلائل سننے کے بعد جج نے خاتون کے سابقہ شوہروں کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US