پاکستان میں سونے کی قیمت مسلسل اضافوں کے بعد اب اچانک کم ہوگئی.
آل صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے تین دن کی چھٹی کے بعد سونے کے نئے ریٹس جاری کردئیے گئے ہیں جس کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت میں 22 سو روپےکی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے.
جس کے باعث اب فی تولہ سونے کی قیمت 261500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1886 روپے سے کم ہو کر 224194 روپے ہوگئی ہے.
واضح رہے کہ عالمی منڈی میں سونے کے دام چار ڈالر کے اضافے سے 2516 ڈالر ہو گئے ہیں.